
قاہرہ : مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 21 رہنماؤں اور کارکنوں کو پھانسی اور عمر قید کی سزا سنادی۔ 3 اراکین کو پھانسی جبکہ 18 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پھانسی کی سزا پانے والوں میں اخوان المسلمین کے رہنما محمد عبدالله خمیس ادریس، محمد صالح ریاض اور هلیل عبدالله علی رحیل شامل ہیں۔ ان رہنماؤں اور کارکنوں پرعدالت کے ایک جج طارق ابو زید کو قتل کرنے، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے، بم دھماکے کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات تھے۔


































