Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کو سیاحتی حب بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں، کاظم میثم

دبئی: پاکستان بزنس کونسل عرب امارات نے وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے جی بی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے عرب امارات محمود افضال بھی خصوصی شریک تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ڈائیریکٹر پاکستان بزنس کونسل مصطفیٰ الطاف اور صدر پاکستان بزنس کونسل احمد شیخانی نے گلگت بلتستان سے آنے والے وفد کو شاندار الفاظ میں خیرمقدم کیا اور پاکستان پویلین میں جی بی گورنمنٹ کی طرف سے جاری سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کی عرب امارات میں جاری تجارتی سرگرمیوں اور کاوشوں پر گفتگو کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر برائے عرب امارت افضال محمود نے جی بی حکومت کی خطے میں جاری تعمیر و ترقی اور عالمی فورمز پر گلگت بلتستان کی پروموشن کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان کی وجہ سے رونق بڑھ گئی ہے اور جی بی کی تہذیب و ثقافت، جی بی کے حسن و خوبصورتی، گلگت بلتستان میں موجود قدرتی وسائل، سیاحتی و تجارتی مواقع کو جس انداز پیش کیا گیا ہے وہ انتہائی متاثر کن اور لائق تحسین ہے۔ جی بی کی حکومت جس انداز میں نمائندگی کر رہی ہے وہ پورے پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جتنی خوبصورتی ہے اسے لفظوں میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔
عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے پاکستان بزنس کونسل، پاکستان کے سفیر اور میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ ان سب کی کاوشوں سے نہ صرف پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان گورنمنٹ کو جی بی میں موجود تجارتی و سیاحتی مواقع ڈسپلے کرنے کا موقع مل رہا بلکہ خطے کی پوروموشن بھی عالمی سطح پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے عشائیے میں شریک پاکستانی بزنس کمیونیٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کم وقت میں درجنوں تاجروں کی شرکت کو باعث افتخار سمجھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خالدخورشید کی قیادت گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں بدلنے کا عزم لے کر نکلی ہے اور انکی کوشش ہے کہ جی بی کے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔
کاظم میثم نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران کے ویژن کے مطابق جی بی کو سیاحتی حب بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ دبئی ایکسپو میں گلگت بلتستان کو بھرپور نمائندگی ملنا وزیراعظم پاکستان کے اسی ویژن ہی کی تعبیر ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان بھی دبئی کا دورہ کریں گے اور انوسٹرز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ہماری گورنمنٹ گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کی ہر طرح کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سیاحت، ایگریکلچر، منرلز اینڈ مائننگ سمیت پاور سیکٹر میں سرمایہ کے بے تحاشا مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دبئی عالمی منڈی ہے اور پاکستان کے تاجروں سے یہ امید رکھیں گے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیر زراعت گلگت بلتستان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular