Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

تعلیم یافتہ ووٹرز پی ٹی آئی کے حامی، ن لیگ اور پی پی ناخواندہ افراد میں مقبول

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں میں تعلیم یافتہ نوجوان ووٹرز شامل ہیں۔ گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتیں ن لیگ اور پی پی نا خواندہ اور مڈل پاس ووٹرز میں مقبول ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 41 فیصد ووٹرز میں 18 سے 24 سال کے ہائی اسکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جبکہ ن لیگ کو اس طبقے کے 21 فیصد افراد نے ووٹ دیا۔ ایگزٹ پول کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والے 35 فیصد لوگ پی ٹی آئی کے ووٹرز ہیں جبکہ ن لیگ کو 15 فیصد جبکہ پی پی کو 10 فیصد نے ووٹ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ناخواندہ افراد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ ہے۔ 29 فیصد نے ن لیگ اور 23 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی 21 فیصد ناخواندہ افراد کا ووٹ حاصل کرسکی۔ ایگزٹ پول کے مطابق مڈل پاس 31 فیصد ووٹرز ن لیگ کے ساتھ ہیں، 26 فیصد نے پی ٹی آئی اور 15 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular