Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پشاور: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے نو افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔زلزلے کے جھٹکے افغانستان۔ ہندوستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں محسوس کئے گئے۔ پاکستان میں رات 9 بجکر 48 منٹ پر آنے والے زلزلے سے صوبہ خیبر پختونخوا لرز گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں شدید زلزلے سے کئی شہروں کی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں۔ سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں کئی مکانات گرگئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندو کش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ آفٹر شاکس کے سلسلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کوہستان میں زلزے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین اور کرغزستان میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہندوستان میں زلزلے کا اثر دہلی۔ اتر پردیش، جموں کشمیر، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب اور مدھیہ پردیش میں دیکھا گیا۔ ہندوستان میں جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ افغانستان میں زلزلے سے دو افرادجاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular