
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر صبح سویرے فضائی حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت سولہ فلسطینی شہید کردئے۔اسرائیلی ڈرون نے نصیرات میں ایک خیمے کو نشانہ بنایا۔ جس میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے غزہ سٹی میں مکان پر بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت سات فلسطینی جان سے گئے۔ جبالیہ اور خان یونس میں بھی فضائی حملے کئے۔ ان حملوں میں مکانات اور بعض خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں شہید کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔


































