Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کے محاصرے کے سبب الشفاء اسپتال میں آپریشن معطل، 50 بچے دم توڑ گئے

غزہ: غزہ کے الشفاء اسپتال کمپلیکس نے فوجی محاصرے اور ایندھن ختم ہونے سے آپریشن معطل کر دیا۔ آکسیجن کی کمی سے پچاس بچے دم توڑ گئے۔ غزہ میں الشفا اسپتال کے کئی گھنٹوں سے جاری محاصرے کے سبب صورتحال تشویشناک ہوگئی۔ ایندھن کے خاتمے اور اسپتال کے باہر جنگ کے سبب غزہ کے سب سے بڑے اسپتال نے کام بند کردیا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ نرسری میں بچے اور آئی سی یو میں مریض بجلی نہ ہونے سے مر رہے ہیں۔
ادھر اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں نے غزہ کے چار اسپتالوں کو کئی گھنٹوں سے گھیر رکھا ہے اور کسی بھی نقل وحرکت پر گولیاں چلا رہے ہیں۔ النصر اسپتال، گورنمنٹ آئیز اسپتال۔ مینٹل ہیلتھ اسپتال اور الرنتیسی اسپتال میں بھی ہزاروں مریض اور طبی عملہ محصور ہے۔ پناہ لینے والے بے گھرافراد کوخوراک اور پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے اسرائیلی فوجی اسنائپرز نے مختلف اسپتالوں میں متعدد فلسطینیوں کو نشانہ بنا کر شہید کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں دو سوچھیاسٹھ افراد بمباری کاشکارہوئے ہیں ۔ اب تک مختلف طبی مراکز پر 277 سے زائد حملے کیے جاچکے ہیں ۔ چھتیس روز میں شہادتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں ۔

مزید پڑھیے

Most Popular