
جدہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کردی۔ وزارت کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے لیے عمرہ اجازت نامے روک دیے جائیں گے۔ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے عمرہ اجازت نامے اب 23 جون تک ملیں گے ۔ حج کے بعد 20 ذوالحج کو اجازت ناموں کا اجرا بحال ہوگا۔


































