
نیویارک : امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا جرم بن گیا۔کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاج کرنے پر پولیس نے درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی ہیڈ اسکارف اور ماسک پہنے درجنوں طلبا یونیورسٹی کی لائبریری میں آئے اور مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا. مظاہرین نے لائبریری کی دوسری منزل پر واقع ریڈنگ روم کو آزادی زون قرار دیتے ہوئے بینرز آویزاں کردئے۔ مظاہرین نے کتابوں کی الماریوں پر آزاد فلسطین لکھ دیا۔ احتجاج بڑھنے پر یونیورسٹی کے صدر کلیئر شپ مین نے نیویارک پولیس کو طلب کرلیا۔ جس نے لائبریری سے طلبا کو لائبریری سے بےدخل کیا۔ ہاتھا پائی میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ستر کے قریب طالب علموں کو حراست میں لے لیا گیا۔


































