Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوجیوں مقبوضہ ویسٹ بینک پر حملہ، درجنوں فلسطینی زخمی

مقبوضہ ویسٹ بینک کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 154 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی ریڈ کریسنٹ تنظیم کے مطابق، جمعہ کی رات مقبوضہ ویسٹ بینک کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں اور غیر قانونی طور پر بسائے گئے صیہونیوں کے حملوں میں کم سے کم 154 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں اور غیر قانونی طور پر بسائے گئے صیہونیوں نے جمعے کو فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں، آنسو گیس کے گولے داغے اور اس طرح انہیں سرکوب کرنے کی کوشش کی۔ ویسٹ بینک کے کفر قدوم گاؤں میں جمعہ کو فلسطینیوں نے غاصب صیہونی حکومت کی غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی برادری کے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر روکنے کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے، امریکہ کی حمایت سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ سبھی بستیاں بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر غیر قانونی ہیں۔ سیکیورٹی کاؤنسل نے 23 دسمبر 2016 کو 2334 قرارداد میں صیہونی حکومت سے مقبوضہ فلسطین میں بستیوں کی تعمیر کو فوراً پوری طرح روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صیہونی حکومت فلسطینی علاقوں کے ڈیموگریفک تانے بانے کو بدل کر انہیں صیہونی شناخت دینے کی کوشش میں ہے تاکہ اس طرح فلسطینی علاقوں پر اپنا تسلط مضبوط کر سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular