
Palestinians wounded in the Israeli bombardment of the Gaza Strip are brought to a hospital in Deir al-Balah on Tuesday, Nov. 14, 2023. (AP Photo/Hatem Moussa)
غزہ: صیہونی فوج نے شدید بمباری کے بعد خان یونس کو خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ حملے میں درجنوں فلسطینی شہید وزخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس میں چن چن کر رہائشی عمارتوں اور مکانات کوہدف بنایا۔ بڑا علاقہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ علاقہ میں گھر گھر لڑائی چھڑ گئی ہے۔ صیہونی فوج نے شہریوں کو خان یونس خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ شہریوں کو مغرب کی جانب جانے کا کہا جارہا ہے۔
ادھر رفح ۔ نصیرات ۔ غزہ شہر میں بھی بمباری کی گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 400 کے قریب جاپہنچی ہے۔ سب سے زیادہ اموات رفح اور خان یونس میں ہوئیں۔ طیاروں نے خان یونس میں مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔
شہدا کی مجموعی تعداد سترہ ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔


































