Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امدادی ممالک انروا کی فنڈنگ اور امداد جاری رکھیں، گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈونر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری امدادی کارروائیوں کے لیے امداد اور فنڈز کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انتونیو گوتریس نے کہاکہ ہزاروں لوگ ‘انروا’ میں کام کرتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر انسانی حقوق کا کام کرتے ہوئے سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ چند افراد پر الزامات کی وجہ سے پورے ‘انروا’ اور اس کے تمام کارکنوں کو سزا نہیں دے سکتے۔ جو بھوکے اور برے حال کو پہنچے ہوئے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور ان لوگوں کی بنیادی ضرورت کی چیزیں انہیں ضرور ملنی چاہئے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ انروا کے اہلکاروں پر الزام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی۔ تاکہ معلوم ہوسکے کہ الزام کس قدر حقیقت پر مبنی ہے اور اس کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular