
واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا داؤ چلتے ہوئے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ ایران سے براہ راست بات چیت ہو کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور آپ کو دوسرے فریق کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے بہ نسبت اس بات کے کہ آپ کسی مصالحت کار کے ذریعے بات کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں۔ امید ہےکہ ایران براہ راست بات چیت پر آمادہ ہو جائے گا۔
ایک جانب ٹرمپ مزاکرات کی پیش کش کررہے ہیں اور دوسری جانب کانگریس میں دس بلوں کے ایک قانون ساز پیکج کے ذریعے تہران کی قیادت کو سزا دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ایران کی نقد رقم تک رسائی کو منقطع کرنے اور اس کی پراکسیوں کو روکنے کو بھی اس پیکج میں شامل کیا گیا ہے۔


































