Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کوئی ایسا کام کر جائیں، جس سے دنیا ہماری محتاج ہو جائے، علامہ شبیر میثمی

راولپنڈی : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جوانان ملت جعفریہ کی جانب سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت طلباء بالخصوص ملت تشیع سے وابستہ جوانوں کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم سے استفادہ حاصل کرکے کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہیں، تعلیم صرف نوکری کی خاطر حاصل نہ کی جائے، ہمارا معاشرہ آپ سے بہت امیدیں رکھتا ہے۔ لہذا اس امید پر پورا اتریں، کوئی ایسا کام کر جائیں، جس سے پوری دنیا ہماری محتاج ہو جائے۔ اس لیے سب سے بہترین راستہ خداوند متعال کا راستہ ہے، اس راستے میں ان چیزوں کو حاصل کرنا بہت آسان ہے۔ ہمارے پاس قرآن مجید ہے، ہمارے پاس محمد و آل محمد علیہم السلام جیسی عظیم ہستیوں کے افکار موجود ہیں۔ ہمیں صرف محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) کے پاکستان کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے بھتر اور مستحکم بنائیں، اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular