
برسلز: یورپی یونین نے امریکہ اور اتحادی ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے مطابق اسرائیل اسلحہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کیلئے استعمال کررہا ہے۔جوزپ بوریل کے مطابق امریکی اور یورپی اسلحہ نسلی صفائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہےجو کہ تشویشناک اور ناقابل قبول ہے۔ عالمی قوانین کی اسرائیل مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ غزہ میں اٹھائیس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اس کے باوجود امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک ایک ایسے ملک کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں جس پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے شبہات موجود ہیں.


































