تحریر:یوسف علی ناشاد گلگت
اسلام علیکم, یوں تو پورا گلگت بلتستان پہاڑی سلسلے کے دامن میں آباد ہے ہر شہر گاؤں کے ساتھ نالہ جات موجود ہیں جس میں استعمال کا پانی گزرنا ہے اور موسم کی تبدیلی یا آسمانی بجلی گرنے سے سیلاب اور طغیانی کا آنا ایک معمول کی بات ہے مگر اس خطرناک خطے میں اب تک محفوظ ہیں یہ اللہ کا بڑا کرم ہے, مگر اس دفعہ گلگت بلتستان کا شاید کوئ علاقہ ہو جو سیلاب سے محفوظ ہو گلگت سٹی میں چار پانچ جگہیں سیلاب نے تباہی مچائ ہے ,غذر, گلگت, دیامر, استور, بگروٹ, بلتستان غرض ہر جگہ پر سیلاب نے تباہی مچائ املاک مکانات فصلیں, سڑک پل وغیرہ, مانا کہ علاقے کا جغرافیہ پہاڑوں کے درمیان ہونے کی وجہ سے اسمانی بجلی, سے طغیانی اور سیلاب کے درپیش ممکنہ خطرات کی تلوار ہمیشہ سر پہ لٹکی رہتی ہے ابھی مون سون کا موسم ختم نہیں ہوا بلکہ جاری ہے اس حساب سے خطرات اندیشہ بھی ہے, اب سوال یہ ہے کہ اگر ہم قدیم تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے بہت سے علاقے صفحہ ہستی سے مٹ چکے تھے جیتے جاگتے انسان ملبے میں دفن دب کر انکا نام و نشان مٹ چکا تھا, اسی طرح کلام پاک میں تو صراحت کے ساتھ نافرمان قوموں پر اللہ نے جو غضب نازل کر کے انہیں نابود کردیا کہیں بیماری کہیں آسمانی چںنگاڑ, طوفان مختلف اقوام پر مختلف عذاب کے ذریعے انہیں تباہ کرڈالا جب انسان سب جانتے ہوئے بھی اللہ کی نافرمانی میں حدود سے تجاوز کرجائے تو وہ یقیناً عذاب کا مستحق ہوتا ہے اگر ہم اپنے معاشرے پر نظر تو وہ کونسی برائ ہے جو یہاں رائج نہ ہو الف سے ئ تک ہم سراپا آلودہ ہوچکے ہیں گناہ کو گناہ نہ سمجھنا سب بڑی بغاوت ہے جو ہمارے معاشرے میں عام ہوچکا ہے جس معاشرے میں بلی اور بکری بھی انسانی حوس کی بھینٹ چڑھ جائے تو وہاں عذاب یقینی ہے, دیکھیں حضرت صالح علیہ سلام کا اونٹ کا قتل چند افراد نے کیا تھا اور عذاب کے سب مرتکب ہوئے اصل مجرم وہ لوگ ہیں جو خاموش تماشائ بنے ہوئے ہیں اپنی دولت راحت وآرام میں خلل ڈالنا پسند نہیں کرتے ہیں اس لیے جب بھی عذاب آجائے وہ آفات ناگہانی کی صوررت میں ہو یا وباء کی شکل میں متاثر سب ہوتے ہیں ہم گلگت بلتستان والوں کو بھی اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا توبہ استغفار کی ضرورت ہے اپنی طرز حیات وطرز فکر میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اللہ قبل از وقت چھوٹے موٹے جھٹکے دیگر ہمیں یہ پیغام دے رہا ہے کہ اب بھی وقت ہے راہ راست پر آجائیں توبہ کریں تو تم عذاب سے بچ جاوگے ورنہ میرے غضب کو روکنا کسی کی بس کی بات نہیں ہے اللہ آسمان سے پکار کر تو نہیں کہے گا مگر اپنی نشانیوں کے ذریعے ہمیں انڈیکیٹ ضرور کرتا ہے ہمیں ان فطری اشاروں کو سمجھنا چاہیے اوراپنے دل ودماغ سے اپنے عمل سے منفی فطور کو ختم کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اللہ سے رحم طلب کرنا چاہیے آپ دیکھ رہے ہیں کس قدر تیزی سے اموات ہورہی ہیں ہر عمر کا انسان اس وباء کے ہاتھوں دم توڑ رہا ہے یہ وبا زیرو فیصد سے ایک دم 51فیصد تک پہنچا صبح شام برق رفتاری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے مگر مجال ہے کہ ہمارے کرتوت میں ذرہ برابر بھی فرق آجائے ہمارے دل پتھر کےہوچکے ہیں ہم دنیا پرستی میں حد سے زیادہ غرق ہوچکے ہیں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے یہ سب عدل وانصاف کے فقدان کی وجہ سے اور ضمیر مردہ ہونے کی وجہ سے ہورہا ہے. مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں انسان کی قیمت اس کے ضمیراور احساس کے ذریعے لگایا جاسکتا ہےکہ کتنا اس کے دل میں احساس ہے معاشرہ سازی میں وہ کتنا باعمل اور بیدار ہے لیکن ہمارے معاشرے تو جو جائز یا ناجائز طریقے سے دولت کماکر گھمنڈ میں رہتا ہے اسکی عزت ہوتی ہے اس کی ساری برائیاں دولت کے چھتری تلے دھل کر اچھائ میں تبدیل ہوجاتی ہیں اسکے نسبت کوئ غریب شریف صاحب علم نیک انسان کی ساری اچھائیاں اس کی غربت کی وجہ سے اسے اچھوت سمجھا جاتاہے ہم ظاہری اچھی شکل وصورت رکھنے والے اچھا پوشاک پہننے والے اگر ہماری اصلیت ایک دوسرے پر بھی عیاں ہوجائے تو ہم یقیناً اپنی شکل کسی کو دکھانے کے لائق نہیں ہونگے بس ایک ہی راستہ ہے سابقہ گناہوں سے توبہ استغفراللہ اور آئندہ راہ راست پر آنے کی ٹھان لینا کیا خوب فرمایا ہے ایک شاعر نے
گناہ بد سے بچ……………… کوئ کار ثواب ہوکہ نہ ہو
































