
تل ابیب: اسرائیلی حکومت میں اختلافات کے باعث جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہ ہوسکی۔صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے آج دوبارہ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں غزہ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری متوقع ہے۔ معاہدے کی منظوری میں حکومت کی اتحادی شدت پسند جماعتوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہےکہ اگر نیتن یاہو کی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ جنگ کی کامیابیوں کو مٹادے گا۔ وزیرخزانہ بیزالیلاسمورٹرچ پہلے ہی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
تاہم امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خدشات سے آگاہ ہیں۔


































