
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ ٹرمپ نے یوکرین میں نئے الیکشن کا مطالبہ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں زیلنسکی کو ایک آمر قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کے لیے تیزی سے آگے بڑھیں یا ملک کی قیادت نہ کرنے کا خطرہ مول لیں۔ ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک ایسا معمولی سا کامیاب کامیڈین کہا جنہوں نے باتیں بنا کر امریکا سے 350 ارب ڈالر ایسی جنگ میں خرچ کروا دیے جو جیتی نہیں جا سکتی تھی۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وہ چاہیں گے کہ ٹرمپ کی ٹیم زیادہ سچائی پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ روسی ساختہ ڈس انفارمیشن کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔


































