
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مذہبی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے اسلام مخالف قوانین کے نفاذ سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔ متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں اور مذہبی مکاتب فکر پر مشتمل ایک بااثر گروپ حفاظت اسلام نے خواتین اصلاحات کمیشن کی سفارشات کے خلاف مارچ کیا۔ شرکا نے مساوات کے لیے قائم خواتین کمیشن ختم کرنے سمیت چار مطالبات پیش کئے۔
واضح رہے کہ کمیشن نے خواتین کے لیے وراثت میں مساوی حصہ۔ تعداد ازدواج پر پابندی اور جنسی کارکنوں کو مزدور تسلیم کرنے کی سفارش کی ہے۔
حفاظت اسلام کے رہنما مامون الحق نے دعویٰ کیا کہ سرکاری کمیشن کی سفارشات اور وراثت کے مذہبی قوانین کو مردوں اور عورتوں کے درمیان عدم مساوات کی بنیادی وجہ قرار دے کر عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔


































