Thu Oct 15, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی

روزانہ کی خبریں

غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے، رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے وزارت اوقاف اور وزارت مذہبی امور پنجاب سے سوال کیا کہ سرکاری فہرست کے علاوہ موجود غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے کہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں رائج نصاب کی تفصیلات سے بھی ایوان کو آگاہ کیا جائے، نفرت انگیز اور تکفیر آمیز مواد پر مشتمل نصاب کے حوالے سے بھی معزز ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزارات اولیاء کی سیکیورٹی میں تو کافی بہتری آئی ہے، لیکن مزارات کے اندر اور اطراف میں ایسے شرپسند عناصر کی موجودگی تشویشناک ہے، جو سادہ لوح زائرین کی برین واشنگ میں مصروف ہیں اور عوام کو دین کے نام پر گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، جعلی پیر نفرت پھیلانے اور ایسے نظریات کے پرچار میں مصروف ہیں، جو اولیائے کرامؒ کی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس پر تفصیلات سے آگاہ کریں اور ان اعتراضات پر ایوان کو جواب دیں کہ حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، جس پر ایک سیکریٹری صاحب کے غیر اطمینان بخش جواب کے علاوہ کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular