
تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی حیلوی نے قیدیوں کے تبادلے کے باوجود غزہ پر نئے حملے کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی نے کہاکہ مذاکرات کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج ایک جارحانہ جنگی منصوبے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو واپس لانا فوج کا فرض ہے۔ اس مقصد کے لیے بہت سی کوششوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
ادھر حماس نے غزہ پر جارحیت سے خبردار کیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اگر امریکا اسرائیلی قیدیوں کی زندگی چاہتا ہے تو وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اسرائیل کو پابند بنائے۔ اسرائیل کو نئی جنگ چھیڑنے کے بجائے معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی۔


































