Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 81 فلسطینی شہید

غزہ : جنگ بندی قرارداد کی منظوری کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ رفح میں بمباری سے اٹھارہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ صیہونی فوج نے رفح میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ شہدا میں نو بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ ادھر فضا سے گرائی گئی امداد کے حصول میں بارہ افراد بحیرہ احمر میں ڈوب گئے وہ تیرتے ہوئے پارسل پکڑنے سمندر میں اترے تھے جبکہ چھ افراد بھگدڑ میں کچلے گئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہےکہ چوبیس گھنٹوں میں ساٹھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ جس میں عمارتیں اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 81 افراد شہید اور 93 زخمی ہوئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد بتیس ہزار پانچ سو تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular