Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی معاہدے کے باجود اسرائیل کی بمباری جاری، 22 فلسطینی شہید

غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باجود صیہونی فوج کے حملوں میں کمی نہ آسکی۔ جنگی طیاروں کی تازہ ترین بمباری سے بائیس فلسطینی شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج نے غزہ پر زمینی، سمندری اور ہوا کے ذریعے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمال مشرقی غزہ سٹی میں یافا اسٹریٹ کے ساتھ واقع مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں ہوئیں۔جنگی طیاروں نے جبالیہ اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ الطیاران جنکشن پر حملے میں تین فلسطینی جان سے گئے۔ خان یونس پر حملے میں تین جبکہ شجاعیہ میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد چھیالیس ہزار 788 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular