Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج کی فائرنگ، 6 فلسطینی شہید

غزہ: جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج کی درندگی میں کمی نہ آسکی۔ غزہ اور مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت چھ فلسطینی شہید کردئے. صیہونی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے ملیکہ میں فلسطینیوں کے ہجوم پر فائرنگ کردی۔ جس سے تین فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہجوم اس کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھ رہا تھا۔ جبکہ مقامی افراد کا کہناہےکہ اس وقت فائرنگ کی جب وہ کویت گول چکر کے مشرق میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے.
ادھر خان یونس میں بھی فائرنگ سے ایک معمر خاتون شہید ہوگئی۔ نور شمس کیمپ میں فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئی. شجاعیہ میں بھی فائرنگ سے ایک فلسطینی جان سے گیا۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں آپریشن کو توسیع دیدی ہے۔ طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ میں مزید فوج بھیجی گئی ہے۔ طوباس کے گورنر احمد الاسعد نے کہاہے کہ اسرائیل الفارعہ کے مکینوں کو پانی اور ادویات سے سے محروم کرکے وہاں سے نکل جانے پر مجبور کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular