
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث مسجد پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ پولیس نے مرکزی جامع مسجد شیعہ لاٹو فقیر کی ریکی کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد کئی دنوں سے مسجد کی مسلسل ریکی کر رہا تھا۔گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مسجد میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا.


































