
مناما : بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔ دیر، کرزکان اور دیگر علاقوں میں شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے اور سیاسی قیدیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔مظاہروں میں شریک بحرینی شہری آل خلیفہ شاہی حکومت کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق آبادی کے تناسب کے لحاظ سے بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔


































