
عمان: اردن میں مسلسل تیسرے روز فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اومان کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیل قاتل اور غاصب کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے غزہ میں امدادی کی بلاروک اور آزادانہ فراہمی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جس نے اردن حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ اسرائیل سے ہر قسم کی تعلقات ختم کردے۔اسرائیل کے غزہ میں مظالم کے بعد عرب اسرائیل تعلقات کا ہر جواز ختم ہوگیا ہے۔


































