Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یورپ کے مختلف شہروں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے

لندن : برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔
برطانیہ میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف مسلسل 23 ویں ہفتے ریلیاں نکالیں اور مختلف شہروں کی سڑکوں کو بھر دیا۔ لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔برطانوی مظاہرین نے وعدہ کیا کہ جب تک غزہ والوں کا قتل عام بند نہیں ہو جاتا وہ اپنی ریلیاں جاری رکھیں گے۔ مختلف شہروں میں مظاہرین نے اسلحہ ساز کمپنیوں اور بارکلیز بینک کی شاخوں کا محاصرہ کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کے باہر احتجاج اور آزاد فلسطین کا مطالبہ کیا۔
جرمنی کے شہر برلن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular