
تل ابیب: انتہا پسند صیہونی وزیر خزانہ بزالیل اسموٹریچ نے وزیر اعظم نیتن یاھو سے حماس کو معاہدے کیلئے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کا مطالبہ کردیا۔ سکیورٹی اجلاس کے دوران اسموٹریچ نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو حماس کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر رضامندی کے لیے چوبیس گھنٹے کی مہلت دیں۔ بصورتِ دیگر مذاکرات مکمل طور پر ختم کر دیے جائیں۔ اسموٹریچ نے اس کے ساتھ ساتھ شمالی غزہ کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس سنہری موقع ہے۔ ہم شمالی غزہ سے ابتدا کر سکتے ہیں۔ تین نئی بستیاں قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے سکیورٹی انضمام کہتے ہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف اسٹاف نے بھی ایک ہفتہ قبل یہی بات کہی تھی کہ شمالی غزہ کو سکیورٹی کے اعتبار سے اسرائیل میں ضم کرنا ضروری ہے اور میں بھی ذاتی طور پر یہی سمجھتا ہوں کہ وقت سازگار ہے۔


































