Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا اور فرانس کے 150 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا اسرائیل کو ہتھیار کی فروخت روکنے کا مطالبہ

پیرس: امریکا اور فرانس کے ڈیڑھ سو سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کردیا۔
فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر ایمانویل میکرون کو خط لکھ دیا، جس میں اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارلیمانی مراسلے میں کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے باعث شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ فرانس کو اسرائیل کی بدترین نسل کشی مہم میں شریک نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس سے پہلے امریکی کانگریس کے چالیس ارکان نے صدر جوبائیڈن اور وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular