
نیویارک: ایران نے اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے صیہونی حکومت کو نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے یہ مطالبہ اسرائيلی حکومت کے ہاتھوں 9 ہزار سے زائد خواتین کی شہادت پر کیا۔ نمائندے نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مضبوط بنانے اور ان کے حقوق کی بازیابی کےلئے ناانصافیوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 ہزار سے زائد فلسطینی خواتین سلامتی کونسل کی بے عملی کے باعث اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیٹوں پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا راستہ روکنا ہوگا۔


































