
بغداد : عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے شہید میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کے نتائج کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کے رکن احمد الموسوی نے کہا ہے کہ رپورٹ شائع کرنے میں تاخير کی وجہ سے سب حیران ہیں۔ تحقیقات کے نتائج سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ الموسوی نے کہا کہ عراقی حکومت کو بغداد ايئر پورٹ پر ہونے والے بہیمانہ حملے میں ملوث افراد کے نام ظاہر کرنا چاہئیں تاکہ انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔


































