
جنیوا : امریکی شہری حقوق کی تنظیم ڈیموکریسی فار عرب ورلڈ ناؤ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے سابق امریکی انتظامیہ کے خلاف جنگی اور انسانیت کیخلاف جرائم کی تحققیات کا مطالبہ کردیا۔ این جی او نے 19 جنوری کو سابق امریکی صدر جوبائیڈن۔ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دیگر کیخلاف آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کو 172 صفحات پر مشتمل دستاویز جمع کرائی ہے۔ آئی سی سی کے رجسٹرڈ وکلاء اور جنگی جرائم کے ماہرین کے تعاون سے تیار دستاویز میں امریکی عہدیداروں کی اسرائیلی جرائم میں فوجی، سیاسی اور عوامی معاونت کی تفصیل دی گئی ہے۔ جس میں اٹھارہ ارب ڈالر کے اسلحہ کی فراہمی۔ انٹیلی جنس شیئرنگ، ٹارگٹنگ امداد، سفارتی تحفظ اور اسرائیلی جرائم کی سرکاری توثیق شامل ہے۔


































