
ممبئی: ہندوستان میں اترپردیش کے بعد مہاراشٹر صوبے میں بھی حلال فوڈ پر پابندی کا مطالبہ سامنے آگیا۔مہاراشٹر اسمبلی میں ہندو انتہاپسند بی جے پی کے رکن نتیش رانے نے کہا ہے کہ حلال، جہاد، لَو جہاد ہمارے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ حلال فوڈ کی سرٹیفیکیشن کے نام پر جمع کی جانیوالی رقم دہشت گردی اور ہندو مذہب کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔ نتیش رانے کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے اتر پردیش کی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کی ہے اسی طرح مہاراشٹر میں بھی پابندی لگنی چاہیے اور میں اس حوالے سے بات کروں گا۔ بی جے پی رہنما کے بقول دو کمپنیاں ہیں جو کھانے پینے کی اشیا کے لیے حلال سرٹیفیکیٹ جاری کرتی ہیں اور ان دونوں کمپنیوں پر پابندی ہونی چاہیے۔


































