Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انتخابات میں شکست، جہانگیر ترین اور سراج الحق مستعفی

اسلام آباد: انتخابات میں شکست پر دو جماعتوں کے سربراہوں نے استعفی دے دیا۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم کی جماعت کو توڑ کر بنائی گئی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے اپنے استعفی کا اعلان اپنی ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا بھی اعلان کیا۔ جہانگیر ترین نے لکھا کہ اللہ کرے آئندہ چند برس میں پاکستان مستحکم ہو۔ ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔ حالیہ الیکشن میں جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے کھڑے ہوئے تھے اور دونوں ہی ہارگئے تھے جبکہ ان کی جماعت قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستیں جیت سکی۔
ادھر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی الیکشن میں ناکامی پر پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔ سراج الحق نے کہاکہ میں الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں جماعت اسلامی عام انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اس لیے میں اپنی ناکامی قبول کرتا ہوں۔

مزید پڑھیے

Most Popular