
راولپنڈی : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران 2 برادر ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک کا ماضی بھائی چارے کے لازوال رشتے سے عبارت ہے، عالمی منصوبہ ساز طاقتیں اسلام دشمنی میں پیش پیش اور موقع کی تاک میں ہیں، علامہ راجہ ناصر نے کہاکہ دشمن کی شاطرانہ چالیں صبر، حکمت اور بصیرت سے مل کر ناکام بنانا ہوں گی، تمام تنازعات کا بہترین حل سیاسی و سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہئے، دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ اس وقت غزہ سنگین انسانی المیہ سے دوچار ہے، یہود و نصاری بے گناہ فلسطینیوں پر آگ و بارود کی بارش برسا رہے ہیں، مسلم امہ اپنی تمام تر توجہ غزہ کے مسلمانوں پر مرکوز رکھیں.


































