Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس، حکومت کا فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے او آئی سی کانفرنس کے دوران فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے دوران ہم فون بند نہیں کر رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہفتہ اور پیر کے روز مقامی چھٹی ہوگی، پاکستان میں ایک تاریخی او آئی سی کی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، او آئی سی کے 57 ممالک کے وفود اور وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں، 40 سال پہلے بھی افغانستان کے مسئلےپر ہم نے کانفرنس کی تھی، او آئی سی کانفرنس پارلیمنٹ میں ہو رہی ہے، لوگوں کو مین ریڈ زون میں نقل و حرکت پر مشکلات کا سامنا کرنے پڑے تو معذرت خواہ ہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں حکام کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے والے شرکاء کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکام کو ہدایت کی کہ غیر ملکی مندوبین کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، او آئی سی اجلاس میں آنے والے مندوبین ہمارے مہمان ہیں۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular