Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آئندہ سال جنوری تک پاکستان میں فائیو جی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد: وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر یا پھر آئندہ سال جنوری تک پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہوجائے گی۔ حیدرآباد میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے قیام سے متعلق سندھ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کی تقریب سے خطاب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ شہر کے قلب میں 13 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط ایلسا قاضی کیمپس میں رواں سال موسم گرما تک سینٹر کا قیام کیا جائے گا، اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ کے چیف ایگزیکٹیو عاصم شہریار حسین اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق نے دستخط کیے۔امین الحق کا کہنا تھا کہ نیشنل انکوبیشن سینٹر کے قیام سے حیدرآباد اور اس کے گردو ونواح کے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آئے گا جہاں سے وہ دنیا کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے روشناس کرانے کے علاوہ پرکشش آمدنی کے ذریعے ایک بہترین مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں گے، حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے اور کاروباری افراد کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے مزید چھوٹے شہروں میں نیشنل انکوبیشن سینٹرز کا قیام ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular