
تل ابیب : اسرائیل نے دوران ماہ رمضان مسجد اقصیٰ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 کے مطابق وزارت دفاع نے انٹیلی جنس ایجنسی شن بیٹ۔ پولیس فورس، جیل اتھارٹی اور فوج کے ساتھ مسجد اقصیٰ اور اطراف کے علاقے کے لیے حفاظتی منصوبوں پربات چیت کی ہے۔ ماہ رمضان میں صرف چند ہزار لوگوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پچپن سال سے زیادہ عمر کے مرد۔ پچاس سال سے زیادہ عمر کی خواتین اور بارہ سال سے کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ جمعہ کی نماز صرف دس ہزار لوگ پڑھ سکیں گے۔ خواہشمند افراد کو پیشگی درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔


































