
سرینگر : مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے جماعت اسلامی سے وابستہ فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی حکام نے کہا ہے کہ 15 روز میں اداروں کو سیل کیا جائے ، حکومت نے ایسے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں بچوں کو اب سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے کا حکم دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں یہ تنظیم ممنوعہ نہیں ہے۔


































