
قاہرہ : حماس نے قاہرہ مذاکرات میں پیشرفت کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ قابض فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مذاکرات میں تعطل برقرار ہے۔ مصری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان متنازعہ نکات پر پیشرفت ہوئی ہے۔ حماس نے کہاکہ کہ اسرائیل بلاضرورت مذاکرات کو طول دے رہا ہے۔ حماس اسرائیل سے اپنے مطالبات کے جواب کا منتظر ہے۔ اسرائیل خود کو غزہ جنگ کا فاتح ثابت کرناچاہتا ہے جبکہ حقیقت میں وہ جنگ میں کوئی ایک مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔


































