
دوحہ : قطر اور امریکہ کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی سے خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے فوجی انخلا کی شرط کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ غزہ میں مقاصد کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب حماس نے شرط رکھی ہے کہ فوجی انخلا کے بعد ہی کسی معاہدے پر بات ہوسکتی ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیل اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے غزہ سے نکل جائے۔ قتل عام سے اسرائیل غزہ اور فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ غزہ بیس سال سے بدترین حالات سے گزر رہا ہے اور پوری ایک نسل ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


































