
دمشق : اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان پہنچا. جس کے سبب فلائیٹ آپریشن معطل ہونے سے 160 پاکستانی زائرین دمشق میں پھنس گئے سفارتخانے نے زائرین سے رابطہ کرکے انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کر لیے جائینگے. زائرین کو براستہ بیروت لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں. زائرین کو بذریعہ بس بعلبک اور پھر بیروت پہنچایا جائے گا جہاں سے واپس وطن پہنچیں گے.


































