Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
گزشتہ روز ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کے نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیو کیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرواکئی، جنڈولہ کاور قلعہ روڈ بند رہے گا، احمد وام سے کوٹکئی تک راستے بند رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی، ان راستوں پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہے، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کیلئے کھلا رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹانک میں بھی آج کرفیو نافذ ہوگا، جنڈولہ ٹانک وانا جنوبی وزیرستان شاہراہ بند رہے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular