
برسلز: غزہ میں انسانی حقوق کی بڑھتی خلاف ورزیاں اور یورپی یونین کی اسرائیل کی پشت پناہی پر یورپی ارکان پارلیمنٹ برس پڑے۔ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے خارجہ امور کے سربراہ خارجہ پالیسی جوزف بوریل اور یورپی کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ جینز لینارک کے تحت اجلاس میں حصہ لیا۔ یورپی قانون سازوں نے اسرائیلی حملے نسل کشی قرار دئیے اور یورپ کے دہرے معیار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہسپانوی ممبر پارلیمان نے غزہ میں نسل کشی پر بیان دیتے ہوئے سوال کیا کہ جنگ بندی کیلئے یورپی یونین مزید کتنے بچوں کے قتل کی منتظر ہے۔ اسرائیلی مظالم پر یورپی یونین کی خاموشی پر بھی تنقید کی گئی.


































