Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب پر تنقید، لبنان کے وزیر اطلاعات سفارتی کشیدگی میں کمی کیلئے مستعفیٰ

بیروت : سعودی عرب پر تنقید کرنے والے لبنان کے وزیر اطلاعات جارج قرداحی سفارتی کشیدگی میں کمی کیلئے مستعفی ہوگئے۔ جارج قرداحی نے استعفیٰ کا اعلان بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ کے ذریعے فرانسیسی صدر عمانویل ماکرون کے دورہ سعودی عرب کے دوران لبنان سعودی سفارتی جنگ کو ختم کرنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔استعفیٰ کا فیصلہ لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی اور فرانسیسی صدرماکرون کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا۔ قرداحی نے یمن میں جاری جنگ میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لبنان کے نمائندے کو ملک سے بے دخل کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور لبنان سے تمام امپورٹس پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ خلیجی ممالک جن میں متحدہ عرب امارات اور کویت شامل ہیں، نے بھی لبنان کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular