Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ممالک کو انسانی حقوق کے بھاشن دینے کا کوئی حق نہیں، ایران

تہران : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد پیش کرنے پر برطانیہ، جرمنی اور بعض دیگر مغربی ممالک کے جانبدارانہ اقدام کی مذمت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر دستاویزی دعوؤں کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی نے گزشتہ دو برسوں میں برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور دیگر مغربی ملکوں کی انسانی حقوق کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں انسانی حقوق کے مختلف سانحات خاص طور پر غزہ میں نسل کشی اور صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت ان ممالک کے انسانی حقوق کے کھوکھلے دعوؤں کا شرمناک ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لبنان، شام اور غزہ کے خلاف وحشیانہ جرائم میں شرمناک حد تک وسیع مالیاتی تعاون امریکہ اور برطانیہ کا رہا ہے جب کہ جرمنی صیہونی رژیم کی نسل کشی میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا دوسرا سب سے بڑا سپلائر ہے۔بقائی نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کے خون میں ہاتھ رنگنے والے برطانیہ اور جرمنی دوسروں کو انسانی حقوق کے بھاشن دینے کی اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے معیارات کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر سمیت انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلسل تعامل پر بھی زور دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بعض مغربی ممالک بالخصوص برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کو ایران کے خلاف اپنے سیاسی اہداف مسلط کرنے کے لیے استعمال کرنے سے اس کونسل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور انسانی حقوق کی سنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular