
کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد تک جاپہنچی ہے۔کراچی میں گزشتہ روز 4 ہزار 469 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ مزید 2افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔میرپورآزاد کشمیر میں شرح تقریباً 5 فیصد ، پشاور اور لاہور میں چار، چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


































