Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران اور روس میں تعاون امریکی پابندیوں کو بے اثر کر دے گا، ایرانی صدر

ماسکو: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ماسکو میں روسی وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور روس انفراسرکچر، تعلیم، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کو بے اثر کر سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے روس کے دورے کے دوران وزیراعظم میخائیل میشوستین سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
ایرانی صدر بحیرہ کیسپین کے کنارے مستقبل میں منعقد ہونیوالے مشترکہ اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم باہمی مشاورت کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے بات چیت جاری رکھ سکیں گے۔ روسی وزیراعظم نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ روس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ ثقافتی مشترکات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینگے۔ میخائیل میشوستین نے رشت آستارا مشترکہ ریلوے منصوبے کی پیشرفت میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس منصوبے کے مختلف مراحل طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل ہوں گے۔
روسی وزیراعظم نے ایران کو گیس برآمد کرنے کے لیے اپنے ملک کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ایران کے وزیر توانائی کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اور ہم اس کام کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی صدر جو تاجکستان اور روس کے تین روزہ دورے کے دوران آج روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے تھے، انہوں نے روس کے گمنام سپاہیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ مبصرین کی جانب سے ولادیمیر پیوٹن ساتھ ملاقات اور ایران اور روس کے درمیان طویل مدتی جامع تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ان کے وفد کے دورہ روس کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular