
غاصب صہیونی رجیم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے قصبے جرجوع میں ڈرون حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی قصبے پر ڈرون حملے میں 3 شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج لبنان حکومت کی کمزوری اور امریکی حمایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کو توڑ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی غاصب فورسز نے جنوبی لبنان کے علاقے کفرکلا میں 10 گھروں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔


































