Fri Oct 23, 2026

امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

روزانہ کی خبریں

بھارتی صوبے بہار میں فساد کی سازش، دو مندروں کو آگ لگادی گئی

نئی دہلی : ہندوستان کے صوبے بہار کے مسلم اکثریتی ضلع کشن گنج میں فسادات کیلئے شرپسندوں نے دو مندروں کو آگ لگادی۔
شرپسندی کا یہ واقعہ رات تین بجے کے قریب پوچا دمن پولیس اسٹیشن کی حدود میں مستان چوک پر پیش آیا۔ آگ سے درگا ماتا مندر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا جبکہ بجرنگ بلی مندر کو جزوی نقصان پہنچا۔ مندر کے ساتھ واقع تین دکانیں اور بجرنگ بلی مندر کے پجاری کا مکان بھی جل گیا۔ مقامی افراد کے مطابق امن و امان کو درہم برہم کرنے کے لئے مندروں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کیخلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا جس سے مستان چوک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور عوام کو سمجھا بجھاکر راستہ کھلوا دیا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ مندر کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کی جائے اور انھیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular